20 اپریل، 2025، 10:26 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85809246
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

 تہران – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں باہمی روابط، خطے کے حالات اور بالواسطہ ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

 ارنا کے مطابق پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنےاتوار کی رات ایران کے وزیر خارجہ  سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

 اس ٹیلیفونی رابطے میں باہمی روابط اور خطے کے حالات پرتفصیل سے گفتگو کی گئی ۔

 پاکستان کے وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں، امید ظاہر کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں، امن، سلامتی اور ترقی پر منتج ہوں گی۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .